مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اے ایمان والو ، اللہ سے ڈرو ، تقویٰ اختیار کرو۔شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے حج کا خطبہ دیا۔ حج کا خطبہ مسجد نمرہ سے اردو، انگلش سمیت 35 مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ براہ راست نشرکیا گیا۔شیخ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ نے کہا کہ اے لوگو، تقویٰ دنیا اور آخرت دونوں جگہ کی خیر کا باعث ہے، اے ایمان والو ، عہد کی پاسداری کرو۔ پرودگار کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ کرو ، اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو بہترین ایمان دے گا۔
انہوں نے کہا کہ اے لوگو ،غریبوں یتیموں مساکین اور رشتہ داروں کے ساتھ اچھی طرح برتاو کرو۔ اللہ کے بتائے ہوئے دین پر عمل کریں ، اللہ تعالی صبر کرنے والوں کیساتھ ہے۔خطبہ دیتے ہوئے شیخ صالح کا کہنا تھا کہ اگر تم دشمن کو معاف کردو گے تو اللہ تعالیٰ تمہیں اپنا قربی دوست بنائے گا۔ شریعت ہر عمل کرو،دین کو اپنے سامنے رکھو۔لاکھوں فرزندانِ اسلام نے ’’لبیک اللھم لبیک‘‘ کی صدائیں بلند کرتے ہوئے میدانِ عرفات حج کا سب سے رکن عظیم ’’وقوفِ عرفہ‘‘ ادا کر رہے ہیں۔حجاج کرام سورج غروب ہونے تک میدان عرفات میں وقوف کریں گے۔ غروبِ آفتاب کے بعد حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے اور رات مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے گزاریں گے، حجاج کرام کل مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوں گے اور رمی کے بعد قربانی کا فریضہ انجام دیں گے۔