سندھ اور پنجاب کا آم کراچی پہنچ گیا، جانیے ذائقہ اور قیمتیں

Mangoes from Sindh and Punjab have reached Karachi, know the taste and prices
اس وقت کراچی میں ٹھیلوں پر پھلوں کا بادشاہ آم وافر مقدار میں دستیاب ہے۔ سب سے بڑا اور ذائقہ دار سندھڑی آم 220 سے 300 روپے میں دستیاب ہے۔

LOADING...

سندھڑی کے ساتھ چونسا، انور رٹول اور دیگر آم بھی دستیاب ہیں لیکن سائز میں بڑا اور خوشبو بکھیرتے سندھڑی آم کا کوئی ثانی نہیں ہے۔بیوپاری کہتے ہیں کہ سندھڑی آم بالکل تیار ہوچکا ہے اور اس کی خوشبو دور تک مہک رہی ہی۔

سندھڑی میں ایک ہفتہ قبل تک کھٹا پن تھا لیکن اب سندھڑی ہلکا کھٹا اور زیادہ میٹھا ذائقہ دے رہا ہے، یہ آم باقی آموں کے مقابلے میں زیادہ رسیلا ہوتا ہے۔





اشتہار


اشتہار