حج کیلئے انڈونیشیا سے آنے والا شخص اپنی بیوی کو گلاب کا تحفہ دینے کیلئے خواتین کے خیمے میں داخل ہو گیا۔
دنیا بھر سے آئے عازمین حج نے 9 ذی الحج کو حج کا فریضہ ادا کیا، اس دوران حاجیوں کی مختلف ویڈیوز دیکھنے میں آئیں، کبھی عرفات سے تو کبھی منیٰ میں اور رمی کرتے ہوئے بھی ویڈیوز وائرل ہوئیں۔
LOADING...
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص نے خواتین کے خیمے میں داخل ہو کر اپنی بیوی کو گلاب کا پھول دیا جب کہ اس کی بیوی بھی اس حرکت کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔خاتون پہلے تو شوہر کا تحفہ دیکھ کر شرما گئیں اور پھر انہوں نے پھول پھینک دیا جس پر ان کا شوہر خیمے سے فوری باہر چلا گیا۔