فرانسیسی وزیر اعظم فرنسوا بایرو رافیل طیارے میں پھنس گئے۔
گزشتہ دنوں فرانسیسی وزیر اعظم نے پیرس ائیر شو کا دورہ کیا جہاں وہ مختلف کمپنیوں کے اسٹالز پر گئے اور مختلف طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو بھی دیکھا۔
LOADING...
وزیر اعظم فرنسوا بایرو طیارے کے کاک پٹ میں بیٹھے جہاں انہیں طیارے کی خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
تاہم جب طیارے سے نکلنے کی باری آئی تو فرانسیسی وزیر اعظم کو اندازہ ہوا کہ وہ کاک پٹ میں پھنس چکے ہیں اور انہیں طیارے سے نکلنے کے لیے کافی تگ و دو کرنی پڑی۔