چین نے دنیا کا سب سے بڑا بغیر ڈرائیور اور الیکٹر ک مائننگ ٹرکوں کا بیڑہ اندرونی منگولیا کے علاقے میں متعارف کرا دیا ہے۔یہ ٹرک "ییمن کوئل مائن " میں استعمال کیے جا رہے ہیں جہاں وہ مٹی اور پتھروں کو لاد کر مخصوص مقامات پر لے جا رہے ہیں — اور ان میں کسی بھی قسم کا ڈرائیور کیبن نہیں ہے۔
LOADING...
یہ جدید خودکار ٹرک مکمل طور پر الیکٹرک ہیں اور ان میں 564 کلو واٹ آور کی لیتھیئم آئرن فاسفیٹ بیٹری نصب کی گئی ہے۔ ایک بار مکمل چارج ہونے پر یہ ٹرک 90 میٹرک ٹن سامان اٹھا سکتے ہیں اور تقریباً 60 کلومیٹر تک سفر کر سکتے ہیں۔
چین کی جانب سے یہ جدید قدم دنیا بھر میں خودکار ٹرانسپورٹ سسٹمز کی دوڑ میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
حوالہ