کراچی: لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

Karachi: Earthquake tremors felt again near Landhi and Malir
کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں کراچی کے مختلف علاقوں میں کل سے اب تک تیسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ لانڈھی اور ملیر کے قریب ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے زلزلے کے جھٹکے صبح تقریباً 10 بج کر 25 منٹ پر محسوس ہوئے۔

LOADING...

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق لانڈھی اور ملیر میں زلزلے کے جھٹکے کی شدت 3.2 تھی، زلزلے کا مرکز قائدآباد کے قریب تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے 10 بج کر 29 منٹ پر رپورٹ ہوئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں دو مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔





اشتہار


اشتہار