روس: پل گرنے سے ٹرین پٹری سے اتر گئی، 6 افراد ہلاک، 33 زخمی

Russia: Train derails after bridge collapses, 6 killed, 33 injured
روس کے مغربی شہر بریانسک میں ایک افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پل اچانک ریلوے لائن پر گر گیا، جس سے نیچے سے گزرنے والی مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی روسی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت پل پر ایک ٹرک موجود تھا جبکہ نیچے سے مسافر ٹرین گزررہی تھی، حادثے میں اب تک 6 افراد کی ہلاکت اور33 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

LOADING...

متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، ریسکیو ٹیمیں موقع پرامدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کردیا گیا ہے۔حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق پل کی خستہ حالی یا تکنیکی خرابی حادثے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔




اشتہار


اشتہار