بھارت کے ایک گاؤں میں لڑکی کی شادی پر خاندان کے 40 افراد نے سر منڈوا دیےبھارت کی ریاست اوڈیشہ کے ضلع رائے گڑھ میں ایک قبائلی لڑکی کی شادی کے بعد اُس کے خاندان کے 40 افراد نے مبینہ طور پر ایک رسم کے تحت سر منڈوا دیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کا تعلق ایک شیڈیول ٹرائب (ST) برادری سے تھا۔
LOADING...
لڑکی نے اہل خانہ کی مخالفت کے باوجود دوسری ذات کے ایک شیڈیول کاسٹ (SC) کے نوجوان سے شادی کی جو پڑوس کے گاؤں سے تعلق رکھتا ہے۔لڑکی کی دوسری ذات کے لڑکے سے شادی پر اہل خانہ، رشتے دار اور گاؤں والے ناخوش تھے۔شادی کے بعد پورے خاندان کو گاؤں کے رسم و رواج کے مطابق ناپاک قرار دے کر سماجی بائیکاٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ برادری میں رہنے کے لیے خاندان کے تقریباً 40 افراد نے سر منڈوا دیے، جسے وہاں شدھی کرن (پاکیزگی کی رسم) کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔
گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اس مذہبی عمل کے تحت بکرا اور مرغی وغیرہ بھی قربان کرنے پڑے، یہ سب اخراجات لڑکی کے گھر والوں نے برداشت کیے۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب اس رسم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں درجنوں مرد سر منڈوائے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔مقامی حکام نے ویڈیو کا نوٹس لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔