
سعودی عرب سے حجاج کرام کی آمد کا سلسلہ جاری ۔ آج 20پروازوں سے 4 ہزار 995 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔6 6 پروازیں اسلام آباد اور لاہور ائرپورٹ پر اتریں گی 4پروازوں کی کراچی،3 کی ملتان اور 1کی کوئٹہ میں لینڈنگ ہوگی۔
حجاز مقدس سے حجاج کی واپسی کا سلسلہ جاری ،14 جون تک 11ہزار 4سو 18 حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ،، آج20 پروازوں سے 4 ہزار9سو 95 حجاج وطن پہنچیں گے ۔ اسلام آباد اورلاہورمیں6 ،،6 جبکہ کراچی میں 4،ملتان 3اور کوئٹہ میں 1حج پرواز اترے گی ۔ عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان کا پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے ۔۔ ترجمان وزارت مذہبی امور نے حجاج کرام سے نظم و ضبط کا خیال رکھنے اور پرواز کے وقت سے 6سے 8گھنٹے پہلے ایئر پورٹ پہنچنے کی درخواست کی ہے۔