حجاج کرام کے لئے منیٰ میں 2 منزلہ جدید خیموں کا نیا منصوبہ

New project of 2-storey modern tents in Mina for pilgrims
سعودی عرب میں مقدس مقامات کی ترقی سے وابستہ ادارے کدانہ نے منیٰ میں حجاج کرام کی رہائش کے لیے دو منزلہ خیموں کا ایک منفرد اور جدید منصوبہ مکمل کر لیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد حجاج کرام کو پرسکون، محفوظ اور معیاری ماحول فراہم کرنا ہے۔

LOADING...

العربیہ اردو کے مطابق یہ منصوبہ 20 ہزار مربع میٹر سے زائد رقبے پر مشتمل ہے اور اس میں 40 سے زائد عمارتیں شامل ہیں۔ جبکہ 550 سے زائد جدید طرز کے باتھ رومز ہیں۔ اس منصوبےکی تکمیل صرف 100 دن میں کی گئی اور اس میں تقریباً 8 ہزار حجاج کے قیام کی گنجائش ہے۔

حجاج کرام کے لئے منیٰ میں 2 منزلہ جدید خیموں کا نیا منصوبہ
یہ منصوبہ نجی شعبے کے اشتراک سے مکمل کیا گیا ہے جو مجموعی منصوبے کا 75 فیصد ہےاس میں جدید طرز تعمیر، ماحولیاتی ہم آہنگی، اور پائیداری کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے جبکہ منیٰ کی روایتی شناخت بھی برقرار رکھی گئی ہے۔یہ منصوبہ نہ صرف رہائشی سہولیات کے معیار کو بلند کرے گا بلکہ مشعر منیٰ کی مجموعی گنجائش میں بھی نمایاں اضافہ کرے گا۔




اشتہار


اشتہار