بھارت میں 242 مسافروں سے بھرا ائیر انڈیا کا طیارہ تباہ، سابق وزیراعلیٰ گجرات بھی سوار تھے، رپورٹ

Air India plane carrying 242 passengers crashes in India, former Gujarat CM also on board, report says

جمعرات کو بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ 

واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ لندن کے لیے روانہ ہونے کے دوران ٹیک آف کر رہا تھا۔ متعدد بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایئر انڈیا کا طیارہ تھا۔ نیوز 18 کے مطابق طیارے میں تقریباً 250 افراد سوار تھے۔ جبکہ مسافروں کی تعداد کے حوالے سے متضاد اطلاعات ہیں جن میں سے اکثریت میں تعداد 242 بتائی گئی ہے۔ ان میں 230 مسافر اور 12 جہاز کے عملے کے افراد شامل بتائے جا رہے ہیں۔

LOADING...

بھارتی ویب سائٹ ”بزنس ٹوڈے“ کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی اس ایئر انڈیا پرواز میں سوار تھے جو احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔حادثے کے فوراً بعد منظرعام پر آنے والی ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کے حصوں سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ جائے وقوعہ پر ایمرجنسی سروسز فوری طور پر پہنچ گئیں، جن میں سات فائر ٹینڈرز شامل تھے۔

ابھی تک کسی جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق معلومات جاری نہیں کی گئی ہیں، اور نہ ہی حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات پر کوئی سرکاری بیان سامنے آیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب پروازوں پر نظر رکھنے والی عالمی ویب سائٹ ”Flightradar24“ نے تصدیق کی ہے کہ ایئر انڈیا کی پرواز ”AI171“ جو احمد آباد سے لندن روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق طیارے سے آخری سگنل 08:08:51 یو ٹی سی پر موصول ہوا، جو کہ روانگی کے چند لمحوں بعد کا وقت ہے۔

بھارت میں 242 مسافروں سے بھرا ائیر انڈیا کا طیارہ تباہ، سابق وزیراعلیٰ گجرات بھی سوار تھے، رپورٹ

فلائٹ ریڈار کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر تھا، جس کی رجسٹریشن VT-ANB بتائی گئی ہے۔




حوالہ

اشتہار


اشتہار