ٹی20 سیریز میں شاندار کارکردگی، حسن علی کی فیملی کے ہمراہ جشن مناتے تصاویر وائرل

Pictures of Hassan Ali celebrating with his family after brilliant performance in the T20 series go viral
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد اپنی اہلیہ سامعہ حسن اور بیٹیوں کے ہمراہ ٹیم کی فتح کا بھرپور جشن منایا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔

LOADING...

حسن علی نے سیریز میں اہم وکٹیں حاصل کیں اور ایک میچ میں 5 وکٹیں لے کر ٹیم کی فتح میں نمایاں کردار ادا کیا۔ فتح کے بعد ان کی اہلیہ سامعہ نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں جس میں وہ، حسن اور ان کی بیٹیاں میدان میں خوشی کے لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حسن علی اپنی بیٹی کو گود میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ سامعہ مسکراتی ہوئی ان لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر وا رہی ہیں سامعہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ’ہم ان لمحوں کے لیے جیتے ہیں، الحمدللّٰہ۔‘سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کی تصاویر کو خوب پسند کیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’حسن علی کی فیلڈ میں واپسی اور فیملی کے ساتھ یہ خوشی کے لمحات قابلِ تحسین ہیں۔

 ایک اور مداح نے لکھا، ’قومی ہیروز کا اپنے خاندان کے ساتھ ایسے لمحات بانٹنا ہمارے دل جیت لیتا ہے۔‘حسن علی نے 2017ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی تھی، انہوں نے بھارت کے خلاف فائنل میں 3 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ پاکستان سپر لیگ میں بھی مسلسل کارکردگی دکھاتے آئے ہیں اور ایونٹ کی تاریخ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔ 




حوالہ

اشتہار


اشتہار