نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی ، 151 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر

Floods in Nigeria kill 151, leave thousands homeless
نائیجیریا میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نیتجے میں 151 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ نائیجر کا وسطی علاقہ موکوا متاثر ہوا جہاں تین ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں۔سیلاب کے نتیجے میں 600 سے زائد مکانات مکمل تباہ اور دو پل بہہ گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔

LOADING...

نائیجر اسٹیٹ ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق تباہ ہونے والے مکانات کے ملبے تلے لوگ ملبے میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں ، سیلابی پانی اب بھی کئی علاقوں میں موجود ہے۔

نائیجیریا میں سیلاب سے تباہی ، 151 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر







اشتہار


اشتہار