عمران خان کا تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کروانے سے انکار

Imran Khan refuses to take polygraph test for the third time
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے مقدمات میں تیسری مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا۔لاہور کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ کرنے آئی تھی۔

LOADING...

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا تھا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے، ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی شواہد کے درست ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلے گا، ٹیسٹ نہ ہوئے تو تفتیش کا عمل آگے نہیں بڑھے گا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 مرتبہ ٹیسٹ کروانے سے انکار کر چکے ہیں ، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی نے ٹیسٹ نہ کروانے سے متعلق تفتیشی ٹیم کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔




اشتہار


اشتہار