
لاہور جانے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے روانہ ہونے کے بعد شدید آندھی اور طوفان کی لپیٹ میں آگئی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی بڑا سانحہ پیش نہیں آیا۔تفصیلات کے مطابق پرواز نمبر ایف ایل 842 جیسے ہی لاہور کی جانب روانہ ہوئی، موسمی خرابی کے باعث فضاء میں کئی منٹ تک شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
LOADING...
خراب موسم کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی دو پروازیں، پی کے 305 اور پی اے 405، تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ایوی ایشن حکام کے مطابق مسافروں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی اور طیاروں کی روانگی موسم بہتر ہونے تک مؤخر کر دی گئی ہے۔