آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔آذربائیجان میں جاری پاکستان، ترکیے ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آذربائیجان الہام علیوف نے کہا کہ پاکستان،ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونے والی جنگ میں ترکیے اورپاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی، پاکستان، ترکیے اور آذربائیجان مشترکہ اہداف کے حصول کےلیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔صدر الہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا اور اس حوالے سے سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہےہیں۔
LOADING...