حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے اثرات ایک بار پھر فن و ثقافت کے شعبے میں نمایاں ہونے لگے ہیں۔معروف پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کو بالی ووڈ فلم ’میرے برادر کی دلہن’ کے نئے پوسٹرز اور ساؤنڈ ٹریک کورز سے ہٹا دیا گیا ہے، حالانکہ وہ فلم میں مرکزی کردار کے ساتھ ساتھ موسیقی کا بھی اہم حصہ تھے۔فلم میں علی ظفر کی اداکاری اور گلوکاری کو ناظرین نے خاصا سراہا تھا، اور ان کے گانے فلم کے مقبول ساؤنڈ ٹریک میں شامل تھے۔
LOADING...
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر سفارتی اور عسکری سطح پر کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔اس تناؤ کے پس منظر میں بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کے حوالے سے رویہ مزید سخت ہوتا جا رہا ہےاس سے قبل بھی متعدد پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے یا انہیں جاری منصوبوں سے الگ کر دیا گیا۔ علی ظفر اب ان فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں، جنہیں سرحد پار کشیدہ تعلقات کی قیمت فنکارانہ مواقع کی صورت میں ادا کرنا پڑی۔یہ صورتحال فن و ثقافت کے شعبے میں موجود اس خلاء کی نشاندہی کرتی ہے، جو سیاسی و عسکری تناؤ کے باعث پیدا ہو رہا ہے، حالانکہ فنکار ہمیشہ سے سرحدوں سے ماورا محبت، ہم آہنگی اور مکالمے کے سفیر رہے ہیں۔