ویڈیو : سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا

Video: Entire village in Switzerland wiped out
سوئٹزر لینڈ کے گاﺅں بلاٹن کا 90 فیصد حصہ لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا، برفانی تودے نے اس کا وجود ہی ختم کر ڈالا۔

LOADING...

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر حسین ترین اور ترقی یافتہ ملک کہلائے جانے والے سوئٹزرلینڈ کے گاﺅں بلاٹن کا برفانی تودا گرنے سے 90 فیصد حصہ زمین بوس ہوگیا۔

ویڈیو : سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا
برف، مٹی اور پتھروں کے سیلاب سے بلاٹن کا بڑا حصہ اب دفن ہوچکا ہے جبکہ وہاں کا ایک شخص لاپتہ ہوا ہے، مقامی حکومت نے پہلے ہی سخت موسم کے خطرے کے پیش نظر گاؤں کے مکینوں بلکہ جانوروں کو بھی علاقے سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا تھا۔

ویڈیو : سوئٹزر لینڈ کا پورا گاﺅں صفحہ ہستی سے مٹ گیا
رپورٹ کے مطابق سوئس الپس میں ایک بڑے برفانی تودے کے ٹوٹنے سے برف، مٹی اور چٹانوں کا زبردست طوفان آیا، جس نے ایک گاؤں کے بڑے حصے کو ڈھانپ دیا۔ اس گاؤں کو رواں ماہ پہلے ہی چٹانوں کے کھسکنے کے خدشے کے باعث خالی کرا لیا گیا تھا۔


جنوبی ویلیس علاقے کے سیکیورٹی سربراہ اسٹیفان گانزر نے میڈیا کو بتایا کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا، صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ گاؤں کو پچھلے سال بھی برف کی چٹان گرنے کے پیش نظر خالی کرایا گیا تھا۔




اشتہار


اشتہار