بھارت میں والدہ کی خواہش پر دولہا ہیلی کاپٹر میں دلہن گھر لے کر پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دولہے نے دلہن کو ہیلی کاپٹر میں گھر لاکر والدہ کا دیرینہ خواب پورا کیا جبکہ وائرل کلپ میں دولہا، دلہن اور والدہ کو سوار دکھایا گیا ہے جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دلوں کو چھو لیا،انوکھی شادی ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے رائے پور رانی علاقے میں واقعہ دھندر دو گاؤں میں ہوئی۔
LOADING...
ساحل کی بارات 7 اپریل کو یمنا نگر سے رائے پور رانی تک گئی، صبح 10 بجے ہیلی کاپٹر نے دولہن کو لینے کے لیے اڑان بھری جس میں دھندردو گاؤں میں ایک بڑا ہجوم تھا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، پولیس اہلکار، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایمبولینسیں موجود تھیں،ساحل نے فخر سے بتایا کہ اس ہیلی کاپٹر کے خواب کو اپنی ماں کے لیے پورا کرنا ایک خاص لمحہ تھا۔