پاک جاپان بزنس کونسل نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سونے کا تاج پہنانے کا اعلان کردیا۔ جاری بیان میں چیئرمین رانا عابد حسین نے کہاکہ جنرل عاصم منیر کو سونے کا تاج بے مثال قیادت، بہادری اور پاکستان سے غیر متزلزل وفاداری کے اعتراف میں پیش کیا جائے گا۔
رانا عابد حسین نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نہ صرف ملکی سلامتی کو مضبوط بنایا بلکہ قوم کو ایک واضح اور پرعزم قیادت فراہم کی جو ہر بحران میں ثابت قدم رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو موثر پیغام دیا اور اندرونی و بیرونی خطرات کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔رانا عابد حسین نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک نڈر اور دیانت دار سپہ سالار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے قومی مفاد میں تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ فیصلہ قومی وحدت، عسکری استحکام اور پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔