بھارتی خاتون یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

Indian female YouTuber arrested on charges of spying for Pakistan
بھارتی پولیس نے ٹریولر اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو جاسوسی کیالزام میں گرفتار کرلیا گیابھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں جیوتی ملہوترا کو ریاست چندی گڑھ کے علاقے ہسار سے حراست میں لیا ہے۔یوٹیوب چینل دیسی اانڈو کے نام سے سفری وی لاگز بنانے والے جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر سبسکرائبر کی تعداد پونے 4لاکھ سے زائد ہے۔

LOADING...

پولیس حکام کے مطابق تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ان کی سرگرمیاں بھارتی سلامتی کے خطرہ تصور کی جارہی تھیں۔بھارتی پولیس حکام نے الزام لگایا کہ جیوتی نے 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا، خاتون وی لاگر نے پاکستانی ایجنٹوں سے واٹس ایپ، ٹیلی گرام اور اسنیپ چیٹ جیسے پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات شیئر کیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون وی لاگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

بھارتی خاتون یوٹیوبر پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار

اشتہار


اشتہار