.webp)
اسلام آباد، لاہور، سیالکوٹ اور کراچی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شام 6 بجے تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیاپاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ آپریشنل وجوہات کی وجہ سے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔
LOADING...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کا کہناہے کہ ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہیں گی۔ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔