پنجاب کے ضلع سرگودھا ایک گھر میں قیامت خیز منظر پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے 6 معصوم بچیاں گندم کے ڈرم میں پھنس گئیں اور دم گھٹنے سے موت کی وادی میں چلی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سرگودھا کے علاقے کوٹ مومن میں پیش آیا جہاں بچیاں کھیلتےہوئے گندم ذخیرہ کرنے والے ڈرم میں چلی گئی تھیں۔
LOADING...
ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ کا علم ہونے تک تمام بچیاں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکی تھیں جن کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچیوں میں 7 سالہ مریم، 6 سالہ سونیا، 1 سالہ دعا فاطمہ ، 4 سالہ سویرا رانی ، 6 سالہ آمنہ اور 8 سالہ سمیہ شامل ہیں، جاں بحق بچیوں میں 4 سگی بہنیں بتائی جاتی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر میں گندم کے ڈرم کو صاف کرنے کے بعد گھر والے خود باہر چلے، معصوم بچیاں کھیلنے کے لئے نیچے لیٹے ہوئے بھڑولے کے اندر چلی گئی تھی۔
دم گھٹنے سے معصوم بچیوں کی موت واقع ہوئی۔گزشتہ روز چک 60/5 ایل برج والا میں گھر میں کھیلتے ہوئے لوہے کے ڈرم میں بند ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 2 بہن بھائی موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔جنوری میں ایک خاندان کے 5 بچے جن میں چار بہن بھائی اور ان کا ایک کزن شامل تھا، سردی سے بچنے کے لیے جلائے گئے اپلوں سے اٹھنے والے دھوئیں کی وجہ سے دم گھٹنے کے باعث دم توڑ گئے تھے۔