وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ رافیل کا گرانا مہارت کی مثال ہے، بھارت کے 300ملین ڈالر کے جہاز کو پاک فضائیہ کے 30ملین ڈالر کے طیارے نے ملبہ بنا دیا،بھارت سے جب بھی بات ہوگی، نکات میں سندھ طاس معاہدہ شامل ہوگا۔
LOADING...
وزیردفاع نے کہاکہ ہمارے خطے میں ملٹری اور سفارت کاری کی سطح پر مثبت تبدیلیاں نظر آرہی ہیں، قانون میں ایسی کوئی شق نہیں جس میں بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرسکتا ہے، بھارت سے جب بھی بات ہوگی، تین چار نکات ہوں گے، ان نکات میں سندھ طاس معاہدہ بھی شامل ہے۔

