سعودی ایئرلائن نے 10 سال بعد ایران سے پروازیں بحال کر دیں

Saudi Airlines resumes flights from Iran after 10 years
سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی ناس نے 10 سال کے وقفے کے بعد ایران سے باقاعدہ فلائٹ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔اس پیشرفت کو سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق فلائی ناس کا پہلا طیارہ گزشتہ رات تہران ایئرپورٹ پہنچا، جہاں سے حاجیوں کو لے کر سعودی عرب روانہ کیا گیا۔ 

LOADING...

سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق ایران کے لیے فلائٹس 2025 کے حج آپریشن کے سلسلے میں بحال کی گئی ہیں۔ ان پروازوں میں ایرانی شہر مشہد سے بھی حاجیوں کو لے جانے کا انتظام کیا گیا ہے۔سعودی حکام کا کہنا ہے کہ فلائی ناس یکم جولائی تک تقریباً 37 ہزار ایرانی حاجیوں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

یاد رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات مارچ 2023 میں چین کی ثالثی سے بحال ہوئے تھے۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب 2016 میں ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ ہوا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔




حوالہ

اشتہار


اشتہار