جھنگ: جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بناکر افواج پاکستان کو منفرد خراج تحسین

Jhang: A unique tribute to the Pakistani Armed Forces by making a human model of the J-10C aircraft
پنجاب کے ضلع  جھنگ میں بھارت کو بدترین شکست دینے پر سیکڑوں افراد نے  افواج پاکستان کو منفرد  انداز میں خراج تحسین  پیش کیا۔جھنگ میں سیکڑوں افراد نے مل کر  بھارت کا غرور خاک میں ملانے وا لے جے 10 سی طیارے کا انسانی ماڈل بنادیا جس کے بعد  پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

LOADING...

افواج پاکستان کو پیش کیے گئے منفرد خراج تحسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یاد رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے 5 مقامات پر میزائل داغے، جس پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 جہاز اور 3 کمبیٹ ڈرون مار گرائے تھے۔

پاک فضائیہ نے جن بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔اس حملے میں پاک فضائیہ نے چین سےحاصل کردہ جے 10 سی طیارے استعمال کیے جس کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پی ایل 15 میزائل نصب تھے جن کی رینج 230 سے 280 کلومیٹر ہوتی ہے۔




اشتہار


اشتہار