یو اے ای جانے والے پاکستانیوں کے لئے اچھی خبر

Good news for Pakistanis visiting UAE
پاکستان سے یو اے ای جانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی ، جون سے دبئی کیلئے پروازیں شروع ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق ایئر سیال کو متحدہ عرب امارات کے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی ، چیف آپریٹنگ افسر طارق امین نے بتایا کہ نجی ایئرلائن جون سے دبئی کیلئے پروازیں شروع کرے گی۔

LOADING...

سی ای او نجی ایئرلائن نے کہا کہ یو اے ای کےروٹس پراجازت سے ایئرلائن کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔گذشتہ روز سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کو کراچی کیلئے پروازوں میں اضافےکی اجازت دی تھی۔ذرائع نے بتایا تھا کہ غیرملکی ایئرلائن کو کراچی کیلئے ہفتہ وار 3اضافی پروازوں کی اجازت دی گئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرلائن کراچی ابوظہبی کیلئے ہفتہ وار 17 پروازیں چلائے گی، اضافی پروازوں کا آغاز اکتوبر سے ہوگا۔




اشتہار


اشتہار