.jpg)
بلوچستان میں جانوروں میں لمپی بیماری کےپھیلاؤ کے خطرے کی روک تھام کیلئے محکمہ لائیو اسٹاک نے الرٹ جاری کردیا، محکمہ کے اہلکاروں کو سندھ اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جانوروں کی نقل وحمل پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی گئی۔
LOADING...
ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو اسٹاک بلوچستان کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے اضلاع مورو اور نوشہروفیروز میں جانوروں میں لمپی کی بیماری پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔اس طرح کی بیماری 2022-23 میں بھی پھوٹی تھی جس سے صوبے میں مویشوں کا بڑے پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے اہلکاروں کو سندھ سے بلوچستان میں داخل ہونے والے جانوروں اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں جانوروں کی نقل وحمل پر نظر رکھیں اور مشتبہ اور لمپی میں مبتلا جانور کو صوبے میں داخل ہونے سے روکیں۔
حوالہ