سابق پاکستانی کرکٹر انتقال کر گئے

Former Pakistani cricketer passes away
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید انتقال کر گئے۔فاروق حمید کی عمر 80 برس تھی، انہوں نے 1 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔

LOADING...

فاروق حمید نے 1964ء میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار