حجر اسود کے قریب ٹھہرنے سے گریز کیا جائے، سعودی وزارت حج و عمرہ کی ہدایت

Avoid staying near the Black Stone, Saudi Ministry of Hajj and Umrah instructs
 سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ طواف کے دوران حجر اسود کے قریب زیادہ دیر رک کر رکاوٹ پیدا نہ کریں۔

LOADING...

اردو نیوز کے مطابق وزارت نے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ عمرہ زائرین طواف کرتے وقت حجر اسود کے قریب رک جاتے ہیں یا وہاں کھڑے ہوجاتے ہیں جس سے دوسروں کو تکلیف ہوتی ہے اور یہ چیز رش کا سبب بنتی ہے۔وزارت کا کہنا ہے کہ حجر اسود کے پاس کھڑے ہوکر طواف کے راستے رکاوٹ پیدا نہ کریں بلکہ دیگر عمرہ زائرین کا خیال رکھتے ہوئے اس سے بچیں۔وزارت حج و عمرہ نے مزید کہا کہ اس طرح آپ اور دیگر عمرہ زائرین ذہنی سکون و اطمینان کے ساتھ طواف مکمل کرسکیں گے۔

اشتہار


اشتہار