شہر قائد میں گرمی کی شدت میں برقرارہے اورموسم آج گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ وقفہ وقفہ سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 30ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 27ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 75 سے85 فیصد کے درمیان ہے۔
LOADING...