یوزویندر چہل کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑی ہوں، آر جے مہوش

I stand like a rock behind Yuzvendra Chahal, says RJ Mehwish
آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کےلیے پھر سے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیچھجے چٹان کی طرح کھڑی ہوں۔بھارتی اسپنر کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان آر جے مہوش کی نئی پوسٹ سامنے آئی ہے، جس میں وہ یوزویندر چہل کی ٹیم پنجاب کنگز کو آئی پی ایل میچ میں سپورٹ کرتی نظر آرہی ہیں، مہوش پنجاب کنگز اور چنئی سپر کنگز کے مقابلے میں یوزویندر کے لئے خوش ہو رہی تھیں۔

LOADING...

آر جے مہوش نے بھارتی کرکٹر کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور پنجاب کنگز کے لیے اپنی حمایت کی وجہ بھی بتائی ہے۔بدھ کے روز انسٹاگرام پر انھوں نے آئی پی ایل میچ کی کچھ تصاویر شیئر کیں، ان میں سے ایک میں، وہ پنجاب کنگز کا جھنڈا پکڑے ہوئے اور ٹیم کے لیے کافی خوش نظر آئیں۔

انھوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "اپنے لوگوں کو اچھے اور برے ہر حال میں سپورٹ کریں اور ان کے پیچھے چٹان کی طرح کھڑے ہوں! یوزویندر ہم سب یہاں آپ کے لیے ہیں۔”آرجے مہوش نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھی پوسٹ شیئر کی اور لکھا، "یہاں اس سال کنگز کو سپورٹ کرنے کے لیے ہوں دوستی تمیز سے نبھاتے ہیں ہم بھائی! چہل نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا، "آپ لوگ میری ریڑھ کی ہڈی ہیں! مجھے سپورٹ کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔”



حوالہ 

اشتہار


اشتہار