پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کی نمازِ جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 4 میں واقع مسجد یثرب میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔
LOADING...
مرحوم کی نمازِ جنازہ میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب، ناصر حسین شاہ، ن لیگی رہنما شاہ محمد شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور دیگر شریک ہوئے۔اہلِ خانہ کے مطابق تاج حیدر کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیاپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلز پارٹی نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما تاج حیدر مختصر علالت کے بعد 83 برس میں انتقال کر گئے تھے۔