رجب بٹ کا والدہ کا ٹیٹو بنوانے کا بیان، سوشل میڈیا صارفین برہم

Rajab Butt's statement about getting his mother's tattoo angers social media users
ٹک ٹاکر رجب بٹ کے والدہ کا ٹیٹو بنوانے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہو گئے، جنہوں نے ٹک ٹاکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔متنازع ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں،اس بار ان کے موضوعِ بحث بننے کی وجہ اُن کا یہ اعلان ہے کہ وہ اپنی والدہ کی تصویر اپنے بازو پر مستقل طور پر ٹیٹو کروا رہے ہیں۔

LOADING...

رجب بٹ جو حال ہی میں اپنی پُر تعیش شادی، مختلف پولیس مقدمات، لڑائی جھگڑوں اور خوشبو 295 کے لانچ پر خبروں میں رہے، اس وقت دبئی میں مقیم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ والدہ سے محبت کے اظہار کے طور  اُن کی تصویر کا ٹیٹو بنوا رہا ہوں، جو میرے جسم پر دوسرا ٹیٹو ہو گا۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ میرے علماء کے مطابق یہ عمل میرے لیے جائز ہے، ساتھ ہی انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر کسی کو یہ عمل اسلامی طور پر درست محسوس نہیں ہوتا تو وہ ہرگز میری تقلید نہ کرے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بیان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اسلام میں ٹیٹو بنوانا واضح طور پر حرام ہے اور اس عمل کو ماں سے محبت کا نام دینا گمراہی پھیلانے کے مترادف ہے۔صارفین نے رجب بٹ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے کنارہ کشی اختیار کریں اور مزید متنازع بیانات دینے سے گریز کریں۔بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ والدہ سے محبت ایک عظیم جذبہ ہے، لیکن اس کا اظہار ایسے طریقے سے کرنا جو دین کے خلاف ہو، ناصرف نامناسب ہے بلکہ دوسروں کو بھی غلط سمت میں لے جا سکتا ہے۔




حوالہ

اشتہار


اشتہار