خاتون نے بلی کو بچانے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون نے جب بلی کو سمندر میں ڈوبتے ہوئے دیکھا تو اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس کو بچانے کے لیے پہنچ گئی۔
LOADING...
ویڈیو کو انسٹاگرام پر ’اوریوی‘ کے پیج سے شیئر کیا گیا جسے ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ بہت اچھا کیا آپ ہیرو ہیں، میں جانوروں سے محبت کرتا ہوں میں نے بھی ایک بار بلی کو بچایا ہے۔دوسرے صارف نے لکھا کہ ’خاتون کی بہادری کی داد دینی چاہیے۔