ائیرلائن ائیربلیو نے عازمین حج کی روانگی کا شیڈول مرتب کر لیا

Airline Airblue has set a schedule for the departure of Hajj pilgrims.
حج آپریشن 2025 کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی نجی ائیرلائن ائیربلیو نے عازمین کی حجاز مقدس روانگی کے حوالے سے شیڈول مرتب کر لیا۔ ائیربلیو لاہور سمیت دیگر ائیر پورٹس سے کل مجموعی طور پر 68 پروازیں آپریٹ کرے گی،ائیربلیو 68 پروازوں کے ذریعے کل 10ہزار ایک سو چالیس عازمین کو سفری سہولیات فراہم کرے گا۔

LOADING...

38 پروازیں جدہ جبکہ 30پروازیں مدینہ کے لیے آپریٹ ہوں گی، ائیربلیو حج آپریشن 2025 میں لاہور ائیرپورٹ سے کل 41 پروازیں آپریٹ کرے گی،  ائیربلیو 41 پروازوں کے ذریعے 6ہزار سے زائد عازمین کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔ ائیربلیو قبل از حج 20پروازیں آپریٹ کرے گا، 16 پروازوں کے ذریعے سرکاری جبکہ چار پروازوں کے ذریعے پرائیوٹ کوٹے کے عازمین کو حجاز مقدس پہنچائے گی۔ 

20 پروازوں کے ذریعے 2 ہزار نو سو چالیس عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا، ائیربلیو کی پہلی پرواز 2 مئی کو لاہور سے آپریٹ کرے گی، ائیربلیو کا بعداز حج فلائیٹ آپریشن 10جون سے شروع ہوگا۔ ائیربلیو بعد از حج آپریشن میں کل 21 پروازیں آپریٹ کرے گی، 21 پروازوں کے ذریعے 3 ہزار نوے عازمین کو وطن واپس لائے گی۔ 16 پروازیں سرکاری جبکہ 5پروازیں پرائیوٹ کوٹے کے تحت عازمین کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔





اشتہار


اشتہار