پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں زلزلہ

Earthquake hits several areas of Punjab and Khyber Pakhtunkhwa
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے  کئی علاقوں میں زلزلہ ،  ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کےمطابق پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلہ آنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، لاہور،  اسلام آباد،راولپنڈی ،گوجر خان ،فیصل آباد،میانوالی ،گوجرانوالہ، گجرات، کرک، چنیوٹ،ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ ، حسن ابدال،لکی مروت،لوئرد یر اور دینہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

LOADING...

علاوہ ازیں پپلاں،سوات ،مردان ،صوابی  ،تخت بھائی میں جھٹکے محسوس کیے گئے ،  ملا کنڈ،صوابی، ہری پور ، ٹیکسلا، واہ کینٹ، مہمند، راولا کوٹ اور کاٹلنگ دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔گہرائی 12 کلو میٹر اور مرکز پنڈی سے 60 کلو میٹر دور شمال مغرب تھا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔




اشتہار


اشتہار