LOADING...
ویڈیو کو انسٹاگرام پر @saiba__19 نامی اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا تھا، جس کے کیپشن میں "آپ لوگ میری بہت فکر کرتے ہیں، معذرت، آئندہ ایسا نہیں ہوگا” لکھا گیا۔ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد، صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کچھ افراد نے اس حرکت کی شدید مذمت کی ہے، تو کچھ نے اس کے خلاف سخت کارروائی کی درخواست کی ہے۔ کئی صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی حرکتیں نہ صرف زندگی کے لیے خطرناک ہیں بلکہ ان کے نتیجہ میں بڑے حادثات بھی پیش آ سکتے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا، "ریل کے لیے جان داؤ پر لگانا سمجھ سے باہر ہے۔”دوسرے صارف نے کہا، "سب کچھ اچھا ہے، لیکن کبھی بھی ایسا ویڈیو مت بناؤ، کسی دن حادثہ ہو سکتا ہے۔” جبکہ ایک اور نے لڑکی سے پوچھا کہ وہ اپنی زندگی کے ساتھ کیوں کھیل رہی ہے۔یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر زیر بحث آئی بلکہ حکام نے ایسے اسٹنٹس کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی تجویز بھی دی۔ ایسے ویڈیوز جو لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، انہیں روکنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور حکومتی اداروں کو مزید سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔