سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق، 5شدید زخمی

Cylinder explosion causes fire, people die from burns, seriously injured.
سلنڈر پھٹنے سے لگنے والی آگ میں جھلس کر 5افراد جاں بحق  ہو گئے جب کہ 5کی حالت شدید متاثر بتائی جاتی ہے۔راوی روڈ گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کا افسوسناک واقعہ,ڈی آئی جی آپریشنز کا متعلقہ محکموں کی مدد سے علاقہ کی سویپ چیکنگ کا حکم, ریسکیوآپریشن کےباعث کچھ وقت کیلئےٹریفک کوڈائیورٹ کیاگیاتھا, جاں بحق افراد کی شناخت کرلی گئی۔

LOADING...

لاہور میں راوی روڈ پر سلنڈر پھٹنے کے افسوسناک حادثہ میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے، ڈی آئی جی آپریشنز کا قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا متعلقہ محکموں کی مدد سے علاقہ کی سویپ چیکنگ کا حکم دے دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز نےتمام ایس ایچ اوز کو متعلقہ اداروں کی مکمل مدد کرنے کا حکم دیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا سول ڈیفنس ، دیگر متعلقہ اداروں کے استغاثہ پر بلاتاخیر کارروائی کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے لاہور پولیس کو ہائی الرٹ رہنے اور تمام علاقوں میں سخت نگرانی کا حکم بھی دیا جبکہ ہائی سکیورٹی علاقوں میں غیر قانونی ایل پی جی پوائنٹس بند کروانیکا حکم بھی دیا گیا۔سی ٹی اولاہورڈاکٹراطہروحید کا کہنا تھا کہ ریسکیوآپریشن کےباعث کچھ وقت کیلئےٹریفک کوڈائیورٹ کیاگیاتھا، اب ٹریفک کوبحال کردیاگیاہے،سرکل آفیسرکی نگرانی میں انچارج راوی روڈاورٹریفک کی اضافی نفری موقع پرموجود ہے، ٹریفک کےبہاؤکویقینی بنایاجارہاکہ شہری کسی پریشانی میں مبتلانہ ہوں۔

سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر جاں بحق، 5شدید زخمی
افسوس ناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ نصرت حفیظ،  نصرت کے3 بچے بھی شامل ہیں، بچوں میں 4 سالہ زینب ،6 ماہ کا ابراہیم ، 5 سالہ فریال اور  45 سالہ سعمیہ بھی شامل ہے۔زخمیوں میں 47 سالہ اکبر ،22 سالہ عمیر ،  22 سالہ عدنان، 25 سالہ عرفان، 20 سالہ عاقب، 2 بھائی 4 سالہ خرم اور 3 سالہ احتشام شامل ہیں۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے راوی روڈ پر سلنڈر دھماکے کا نوٹس لےلیا، ڈی سی لاہور نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی، سول ڈیفنس کو دھماکے کی وجوہات کی فوری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

سلنڈر دھماکے کی تحقیقات کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ زخمی افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ تعزیت کرتے ہیں۔ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فوری فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔




اشتہار


اشتہار