پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کا بائیکاٹ ، بلوچستان میں انٹر امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی

Professors and Lecturers Association boycotts, inter exams postponed for 3 weeks in Balochistan
بلوچستان میں آج سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات  ملتوی کر دیئے گئے۔چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد اسحاق کے مطابق امتحانات 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ امتحانات پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باعث ملتوی کیے گئے ، نئی ڈیٹ شیٹ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔

LOADING...

انٹرمیڈیٹ کے امتحانات آج 22 اپریل سے شروع ہونا تھے ، امتحانات میں ایک لاکھ ، 937 طلبا نے شرکت کرنا تھی۔احتجاجی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ بورڈ کے چیئرمین کی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک بائیکاٹ ختم نہیں کیا جائے گا۔ صرف انٹرمیڈیٹ امتحانات ہی نہیں بلکہ میٹرک کے امتحانات کی مارکنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے۔





اشتہار


اشتہار