سنگ دل ماں نے مسلسل رونے پر اپنے 3 ماہ کے بچے کو زیر زمین پانی کے ٹینک میں پھینک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات سے تعلق رکھنے والی کرشمہ بگھیل کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کا 3 ماہ کا بچہ کئی کھو گیا ہے، خاتون کے شوہر نے پولیس میں بچے کی گمشدگی کی شکایت درج کرائی۔
شوہر کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کی اور بچے کی لاش گھر میں قائم زیر زمین پانی کے ٹینک سے ملی۔پولیس نے بتایا کہ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ ماں نے ہی شیر خوار کو پانی کے ٹینک میں پھینکا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق خاتون بچے کی پیدائش کے بعد سے ہی ذہنی اور جسمانی تکلیف سے دوچار تھی اور اس نے گھر والوں سے بچے کے مسلسل رونے کی شکایت بھی کی تھی۔