دنیا کا وہ ملک جہاں 2025 میں‌ پہلا اے ٹی ایم نصب ہوا

The country in the world where the first ATM was installed in 2025
آج کل اے ٹی ایم تقریباً ہر شخص کی ضرورت بن گیا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسا ملک بھی ہے جس میں حال ہی میں پہلی بار اے ٹی ایم متعارف ہوا ہے۔دنیا جیسے جیسے ترقی کر رہی ہے سہولت کے در انسان کے لیے وا ہوتے جا رہے ہیں۔ پہلے کبھی لوگ خریداری کے لیے بھاری رقم ساتھ رکھتے تھے لیکن عرصہ ہوا یہ سلسلہ ترک ہوا کیونکہ اب جگہ جگہ اے ٹی ایم مشینیں موجود ہوتی ہیں جہاں کوئی بھی اکاؤنٹ ہولڈر کارڈ لگا کر مطلوبہ رقم نکال سکتا ہے۔

LOADING...

تاہم آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا بھی ملک ہے جن کے لیے اے ٹی ایم مشین اجنبی ہے اور یہاں حال ہی میں پہلی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی ہے۔دنیا کا یہ منفرد ملک 9 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ’’تووالو‘‘ نامی ایک ملک ہے اور سمندر کے درمیان ہونے کے باعث یہ باقی دنیا سے کٹا ہوا ہےغیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے لیے اجنبی اس ملک میں گزشتہ دنوں پہلی اے ٹی ایم مشین نصب کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے باقاعدہ اس کا افتتاح کیا اور خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔

دنیا کا وہ ملک جہاں 2025 میں‌ پہلا اے ٹی ایم نصب ہوا
اس ملک میں اب کہیں جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی اور خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ وزیراعظم نے اے ٹی ایم مشین کی تنصیب کو ملک کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔قارئین کی دلچسپی اور معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ 10 مربع میل رقبے پر محیط یہ ملک ’’تووالو‘‘ آسٹریلیا اور ہوائی کے درمیان بحرالکاہل میں واقع ہے اور یہاں صرف ایک ہی ایئرپورٹ ہے۔ہر ہفتے چند پروازیں پڑوسی ملک فجی سے یہاں پہنچتی ہیں۔ اس لیے یہاں کا رن وے بھی کئی کئی دن خالی رہتا ہے اور مقامی افراد اس کو کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کرتے ہیں جب کہ اس ملک کا بلند ترین مقام بھی سطح سمندر سے محض 15 فٹ بلند ہے۔




اشتہار


اشتہار