کراچی؛ کورنگی کریک میں گڑھے میں 18 روز قبل بھڑکنے والی آگ اچانک بجھ گئی

Karachi; Fire that broke out in a pit in Korangi Creek 18 days ago suddenly extinguished
کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں گڑھے میں لگنے والی آگ 18 روز بعد اچانک بجھ گئی۔آگ بجھنے کے بعد گیس کا اخراج جاری ہے۔ پورے علاقے میں گیس کے اخراج کے باعث بو پھیل گئی۔ گیس کے اخراج کے باعث غیر متعلقہ افراد کو قریب جانے سے روکا جا رہا ہے  

LOADING...

آگ کی جگہ پر زمین سے نکلنے والی گیس کا پریشر برقرار ہے۔ آگ 29 مارچ کوکورنگی کراسنگ کے قریب نجی سوسائٹی کے خالی پلاٹ پرپانی کی بورنگ کے دوران بھڑکی تھی۔کورنگی میں لگنے والی آگ کا پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے سروے کیا تھا۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور آئل کمپنی کے حکام نے آگ کی وجوہات جانے کے لیے سروے کیا تھا جبکہ منرل ٹیسٹ بھی کروایا گیا تھا۔




اشتہار


اشتہار