فیصل آباد میں ڈاکؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

Robbers gang-rape woman in front of husband in Faisalabad, two accused arrested
پنجاب کے علاقے فیصل آباد ساندل بار میں ڈکیتوں نے شوہر کے سامنے بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

LOADING...

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میں خاتون سے شوہر کے سامنے اجتماعی زیادتی کا معاملہ پیش آیا، خاتون نے پولیس کو درخواست میں ایک ملزم کی نشاندہی کردی۔عدنان مسیح نامی شہری کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ علی شیر ساکن 62 ج ب نے میری اہلیہ کو موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے پہچانا اور اس نے میری بیوی کے ساتھ زیادتی کی۔

فیصل آباد میں ڈاکؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

خاتون کے شوہر نے قانونی کارروائی کیلیے پولیس کو درخواست دے دی۔پولیس کے مطابق درخواست ملنے کے بعد فوری کارروائی کی گئی اور چند گھنٹوں بعد ہی ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کا نام شیر علی ہے۔بعدازاں دوسرے ملزم فیصل کو چک 64 بلو موڑ کے قریب سے گرفتار کیا گیا جبکہ تیسرے ملزم عمر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔





اشتہار


اشتہار