سابق عالمی باکسر سویتی بورا کا تھانے میں شوہر پر حملہ، ویڈیو وائرل

Former world boxer Sweti Bora attacks her husband at the police station, video goes viral
بھارت کی سابق عالمی چیمپیئن باکسر سویتی بورا نے اپنے شوہر دیپک ہڈا پر پولیس اسٹیشن میں حملہ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔یہ واقعہ 15 مارچ کو اس وقت پیش آیا جب وہ طلاق کی کارروائی مکمل کرنے کے لئے تھانے میں موجود تھیں۔

LOADING...

سویتی بورا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس میں ہڈا پر جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھاسوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں، انہیں گرما گرم بحث کے دوران ہڈا کو گلے سے پکڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ اس دوران گھر والے بیچ کراؤ کرانے میں مصروف دکھائی دیئے۔


سویتی پہلے ہی ہڈا کے خلاف ایف آئی آر درج کراچکی تھیں، جس میں اس پر اور اس کے اہل خانہ پر جہیز کا مطالبہ کرنے اور اس پر جسمانی حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ سویتی نے دعویٰ کیا کہ ہڈا نے ایک لگژری کار مانگی تھی، جو دے دی گئی، لیکن اس نے پھر بھی اس کے ساتھ بدسلوکی کی اور مزید رقم کا مطالبہ کیا۔

سابق عالمی باکسر سویتی بورا کا تھانے میں شوہر پر حملہ، ویڈیو وائرل
پولیس نے جب اس کیس کے بارے میں پوچھ گچھ کی تو ہڈا نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہنی تناؤ کی وجہ سے صحت کے مسائل کے باعث پولیس اسٹیشن میں حاضر نہیں ہو سکے تھے۔انہوں نے اپنی طرف سے بعد میں پیش ہونے کی درخواست کی تھی، اس دوران انہوں نے اپنی اہلیہ کے بارے میں منفی بات کرنے سے انکار کر دیا تھا۔پولیس نے تصدیق کی کہ ہڈا کو متعدد بار طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔

واضح رہے کہ سویتی بورا اور دیپک ہڈا کی شادی 2022 میں ہوئی تھی۔ ہڈا، ایک مشہور کبڈی کھلاڑی ہیں جنہوں نے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ انہوں نے 2016 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل اور 2014 ایشین گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ وہ پرو کبڈی لیگ میں بھی کھیل چکے ہیں۔کھیلوں کے علاوہ، ہڈا نے 2024 کے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں مہم سے بی جے پی امیدوار کے طور پر مقابلہ کیا تھا لیکن وہ ناکام رہے تھے۔





حوالہ

اشتہار


اشتہار