پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کے چھوٹے بھائی عامر حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔مرحوم عامر حسین المعروف مٹھو کی نماز جنازہ کل صبح گیارہ بجے شاہ نور اسٹوڈیو سے اٹھائی جائے گی۔ نماز جنازہ گلی 2 ہاؤس 11 شاہ نور سٹوڈیو سے ادا کی جائے گی۔
LOADING...
گلوکارہ حمیرا ارشد عمرے کی سعادت کے بعد لندن روانہ ہو گئی تھی، ان کی واپسی پر نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ حمیرا ارشد کےغمزدہ خاندان نے دوستوں، رشتہ داروں اور مداحوں سے مرحوم کی روح کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔