پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا چھاپا؛ برطانوی سمز فروخت کرنیوالے گرفتار

PTA and FIA raid; British Sims sellers arrested
پی ٹی اے اور ایف آئی اے  کے چھاپے میں برطانوی سمز فروخت کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)زونل آفس گلگت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ کے ساتھ مل کر غیر قانونی بین الاقوامی سم کارڈز کی فروخت کےحوالے سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 2  افراد کو گرفتار کر لیا۔

LOADING...

پی ٹی اے کے مطابق گلگت کے علاقے دنیور میں مارے گئے چھاپے کے دوران 6 برطانوی سم کارڈز برآمد کر لیے گئے جب کہ 2  افراد کو غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ایف آئی اے نے غیر قانونی غیر ملکی سم کارڈ نیٹ ورک کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس حوالے سے قانونی اقدامات کیے جائیں۔
 
پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا چھاپا؛ برطانوی سمز فروخت کرنیوالے گرفتار
یہ کارروائی پی ٹی اے کی غیر قانونی سمز فروخت کے خاتمے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جو قومی سلامتی کے ضمن میں سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا جاتا  ہے کہ وہ ایسی کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ضرور دیں ۔تاکہ ایک محفوظ اور منظم ڈیجیٹل ماحول کا قیام یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ یہ اقدامات ٹیلی کام قوانین کی پاسداری اور صارفین کو غیر قانونی سم کارڈز کے ممکنہ غلط استعمال سے بچاؤ کے پی ٹی اے کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔





اشتہار


اشتہار