بھارت میں حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقے دبیرپورہ میں آج رات ایک انتہائی دلخراش واقعہ رونما ہوا، خاتون نے فلائی اوور سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت طحہٰ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ان کا تعلق ناگاباولی علاقہ سے بتایا جارہا ہے۔
LOADING...
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے قریب ساڑھے 9 بجے کے بعد یہ انتہائی اقدام اُٹھایا، خاتون نے ایسا کیوں کیا اس حوالے سے ابھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔