پاکستان،سعودی عرب میں عید الفطر ایک ہی روز ، اہم پیشگوئی

Eid al-Fitr to be celebrated on the same day in Pakistan and Saudi Arabia, important prediction
 پاکستان اور سعودی عرب میں عید الفطر ایک ہی روز ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات ہیں اور چاند کی پیدائش 29مارچ کو ہوگی۔ماہرین فلکیات نے بتایاکہ سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں لہٰذا پاکستان اورسعودی عرب میں اس سال ایک ہی روز عید الفطر ہونے کا امکان ہے اور دونوں ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔

LOADING...

ماہرین فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثرحصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھاجاسکے گا اور 30 مارچ کو چاند اُن علاقوں میں دیکھا جاسکے گا جہاں موسم صاف ہوگا۔ماہرین فلکیات نے بتایاکہ 30 مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی اور  کراچی میں 30 مارچ کو چاند کی عمر  26 گھنٹے 50 منٹ ہو گی۔




اشتہار


اشتہار