حج آپریشن، عازمین کیلئے سعودی ویزا لگوانے کا عمل شروع

Hajj operation, Saudi visa application process for pilgrims begins
حج آپریشن کے دوران عازمین کیلئے سعودی ویزا لگوانے کا عمل شروع، سعودی ویزا لگوانے کیلئے کوائف اپ لوڈ کرنے کی 22 مارچ تاریخ مقررکی گئی ہے۔عازمین کو “پاک حج ایپ” پرپاسپورٹ کی کاپی ودیگرکوائف اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کی گئی، پاک حج ایپ پر سفید بیک گراؤنڈ کی پاسپورٹ سائز تصویر بھی اپ لوڈ ہو گی۔

LOADING...

عازمین کو پاک حج ایپ کواپ ڈیٹ کرنے کے بعد ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کردی گئی، عازمین حج ایپ پرجا کر پاسپورٹ سکیننگ والے لنک میں ڈیٹا اپ لوڈ کر سکیں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں عوام کو مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

عنقریب عوام کو خوشخبریاں ملیں گی’ بجلی بھی سستی ہو گی انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا، منفی پروپیگنڈے سے دور رہنا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت آپ کی امنگوں کے مطابق پورا اترے گی اور ملک دشمن عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔




اشتہار


اشتہار